02:39 , 19 اپریل 2026
Watch Live

جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے اضافہ

جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے اضافہ

پاکستان میں جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 517 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ ایک ماہ کے دوران جیٹ فیول کی چھٹی بار قیمت میں اضافہ ہے، جس نے ائیر لائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر 329 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

ایران و اسرائیل تنازع: 20 بڑی ایئرلائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان

اس اضافے کے بعد ائیرلائنز کے لیے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازوں کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث کرایوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق جیٹ فیول کی بڑھتی قیمتیں نہ صرف ائیر لائنز کے منافع پر اثر ڈالتی ہیں بلکہ مسافروں پر بھی مالی بوجھ بڑھاتی ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ ایوی ایشن سیکٹر میں یہ اضافہ پروازوں کے شیڈول اور کرایوں کی قیمتوں پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION